ماہِ رمضان میں ورزش کرنے کیلئے بہترین وقت کونسا ؟ فٹنس ایکسپرٹ نےواضح کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) دبئی کی فٹنس ایکسپرٹ نے ماہِ رمضان میں ورزش کرنے کیلئے بہترین وقت بتا دیا ہے۔
اللہ کی رحمت اور برکتوں سے بھرپور ماہِ رمضان میں ہر مسلمان عبادات میں مشغول ہوتا ہے۔ اس لیے اس مہینے میں فٹنس کیلئے ورزش کا رجحان بہت کم ہو جاتا ہے۔ اس مہینے میں جسمانی طور پر اپنے آپ کو کس طرح صحت مند رکھا جائے؟ اس حوالے سے دبئی کے ویمنز کلب ،فٹنس گلام، کی بانی ہیلینا حجازی نے تفصل کے ساتھ آگاہ کیا ہے۔
فٹنس ایکسپرٹ کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے تین دن بالکل بھی ورزش نہ کی جائے تا کہ جسم روزے کے مطابق ڈھل جائے۔ چوتھے روزے سے ورزش کرنا شروع کریں جس کیلئے افطار سے پہلے کا وقت نہایت موزوں ہے۔ یہ وقت خاص کر ان لوگوں کیلئے بہترین ہے جو افطار کے بعد آرام کر سکتے ہوں۔
مزید پڑھیں: ماہ رمضان میں نیند کیسے پوری کی جائے؟
ان کا مزید کہنا ہے کہ ماہِ رمضان میں زیادہ سخت ورزش نہ کی جائے، لہٰذا ورزش کیلئے ہلکا وزن اٹھایا جا سکتا ہے۔اس بابرکت مہینے میں پلاٹیز، ٹوننگ ایکسرسائز، واک اور سائیکلنگ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے چہل قدمی کیلئے وقت 40 منٹ سے ایک گھنٹے کا بتایا ہے۔ورزش کیلئے انہوں نے دو بہترین اوقات بتائے ہیں، ایک افطاری سے ایک ڈیڑھ گھنٹہ پہلے اور دوسرا افطاری کے 2 سے 3 گھنٹے بعد۔
ہیلینا حجازی کے نزدیک رمضان کے شروع سے ہی ورزش کرنا بھی شروع کر دیں خاص کر وہ لوگ جو ورزن کم کرنا چاہتے ہیں یا موٹاپے کا شکار ہیں۔ 30 سے 40 منٹ کی چہل قدمی سے ورزش شروع کریں اور اسے ایک گھنٹے تک لے جائیں۔ ایک گھنٹے کی واک زیادہ بہتر ہے کیونکہ اس سے ان کے جسم میں موجود زائد چربی پگھلنی شروع ہو جائے گی۔ یہ لوگ چہل قدمی کے علاوہ دیگر ورزشیں بھی کر سکتے ہیں۔ ان کو چاہیے کہ واک افطار سے پہلے کریں اور دیگر ورزشیں افطار کے بعد کریں۔