عمران خان کی 8 مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عمران خان کی 8 مقدمات میں درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،عدالت کی جانب سے دہشت گردی کے تمام8مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔
دوران سماعت وکیل سلمان صفدرنے کہا کہ عمران عید کے بعد اس عدالت میں آئیں گے اسی دن ٹرائل کورٹ سرینڈر کر دیںگے،عید کے بعد کی ایک تاریخ دیں عمران خان آئیں گے،سماعت چیف جسٹس نےریماکس میں کہادیکھناہےکل کوئی اللہ دتہ آتا ہے کیا اسے بھی یہ ریلیف دے پائیں گے،ہم نے انصاف کو سب کیلئے برابر رکھنا ہے۔
بعدازاں عدالت نے عمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی،عدالت نے عمران خان کی ضمانت میں 18اپریل تک توسیع کردی۔
خیال رہے کہ عمران خان نے 8 کیسوں میں عبوری ضمانت پر ہیں،سابق وزیراعظم نے سیکیورٹی واپس لینے پربھی عدالت عالیہ سے رجوع کررکھا ہے۔