(ویب ڈیسک) مصری تیراک شہاب عالم نے ہتھکڑیاں پہن کر ساڑھے 11 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے تک تیراکی کر کے عالمی ریکارڈ بنا دیا۔
ہاتھوں کو استعمال کیے بغیر تیراکی کرنا ایسا عمل ہے جس کے بارے میں اچھے سے اچھے تیراک بھی نہیں سوچتے لیکن مصر سے تعلق رکھنے والے تیراک نے یہ ممکن کر دکھایا۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق مصری تیراک شہاب عالم نے ہتھکڑیاں پہن کر ساڑھے 11 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے تک تیراکی کی۔
انہیں یہ کارنامہ سرانجام دینے میں 6 گھنٹے لگے، شہاب عالم نے بحیرہ عرب میں تیراکی کرکے ریکارڈ قائم کیا۔
مزید پڑھیں: جرمنی میں پناہ لینے والے شامی بچے کی بڑی کامیابی
تیراکی کے دوران ان کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں تھیں اور انہیں قریب موجود امدادی کشتی کو چھونے کی بھی اجازت نہیں تھی۔
عالمی ریکارڈ بنانے کے بعد تیراک نے کہا کہ ٹریننگ کے دوران جب میں ہتھکڑیاں لگاتا تو لوگ مجھے بہت متجسس انداز میں دیکھتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ خود کو لوگوں کی توجہ سے بچانے کیلئے میں ساحل کی آخری حدود میں تیراکی کرتا تھا۔