ریحام خان کا اپنی 50ویں سالگرہ پر جذباتی نوٹ۔

Apr 06, 2023 | 12:47:PM
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ و سابقہ اینکر پرسن ریحام خان نے اپنی 50ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک جذباتی نوٹ لکھا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ و سابقہ اینکر پرسن ریحام خان نے اپنی 50ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک جذباتی نوٹ لکھا ہے۔ 

حال ہی میں اوورسیز نوجوان مرزا بلال سے تیسری شادی کرنے والی ریحام خان نے 3 اپریل کو اپنی 50ویں سالگرہ منائی۔

ریحام خان نے اس موقع پر کیک پر لگی موم بتی بجھاتے ہوئے ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی اور ایک طویل جذباتی نوٹ بھی لکھا۔

ریحام خان کا خود سے متعلق کہنا ہے کہ ’میں نے کبھی برسوں کا نہیں بلکہ نعمتوں کا شمار کیا ہے، مجھے اپنی زندگی کے ہر سال پر فخر ہے اور میں نے اپنی عمر چھپانے کی کبھی کوشش نہیں کی، بڑا ہونا بہت اچھا ہے، یہ زندگی کو  مزید دلچسپ بنا دیتا ہے، میں نے اپنے 50 برسوں میں دنیا بھر میں سفر کیا ہے اور بہت سارے عظیم لوگوں سے ملی ہوں اور حیران کر دینے والا آرٹ دیکھا ہے۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی مصدقہ تفصیلات طلب کرلیں 

ریحام کا اپنی مختصر سی ویڈیو سے متعلق لکھنا ہے کہ یہ میری سالگرہ کے دن کا آخری کیک تھا اس امید کے ساتھ کہ کل مزید کیک کھانے کو ملیں گے۔

ریحام نے اپنے 50 سالہ عمر سے متعلق لکھا کہ یہ ایک عظیم نصف صدی تھی اور میں نے ابھی جینا شروع کیا ہے۔