(وقاص احمد) سابق پاکستانی کرکٹر انضمام الحق کے بھائی کو لندن کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابقہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بڑے بھائی انتصار الحق رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے تھے، محروم ایسٹ لندن کے علاقے الفرڈ میں مقیم تھے،ان کی نماز جنازہ الفرڈ اسلامک سنٹر میں ادا کی گئی جس میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نماز جنازہ میں انضمام الحق، شاہد گوگی، محمود بشیر بٹ، ایوب چیمہ، ندیم بٹ،عبداللہ میر،رضوان احمد،عبدالستار سمیت دیگر دوست احباب اور رشتے داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: اولمپک فٹبال کوالیفائرز: پہلے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کو 0-4 سے شکست
نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو ایسٹ لندن کے گارڈن آف پیس قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے، نماز جنازہ کے شرکا کا کہنا تھا کے مرحوم نفیس النفس انسان تھے جنہوں نے ہمیشہ کمیونٹی کی فلاح اور اتحاد کیلئے کام کیا، اس موقع پر شرکا نے انضمام الحق سے بھائی کی وفات پر تعزیت بھی کی۔