چینی کی قیمت میں ایک ہفتےکے دوران تیسری بار اضافہ

Apr 06, 2023 | 15:15:PM

 (ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،لاہور میں چینی کی قیمت میں ایک ہفتےکے دوران تیسری بار  اضافہ ہوا ہے۔

 مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت میں فی کلو 15 روپے اضافہ ہوا ہے، لاہور میں چینی کی فی کلو قیمت 15 روپے اضافےکے بعد 125 روپے ہوگئی ہے،ہول سیل مارکیٹ میں 50 کلو چینی کا تھیلا 5 ہزار 8 سو روپے کا ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں