آئندہ سال پی ایس ایل میں کونسی نئی 2 ٹیمیں شامل ہوں گی؟ جاوید آفریدی نے انکشاف کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) جاوید آفریدی نے اگلے پی ایس ایل میں شامل ہونے والی 2 نئی ٹیموں کے بارے میں اہم انکشاف کر دیا ہے۔
پشاور زلمی کے مالک اور نامور صنعت کار جاوید آفریدی نے آئندہ برس ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں شامل ہونے والی دو نئی ٹیموں کے بارے میں بتا دیا ہے۔ سوشل پر کی جانے والی جاوید آفریدی کی ایک پوسٹ پر صارف نے پوچھا کہ اگلے پی ایس ایل میں کونسے شہروں کی 2 نئی ٹیمیں شامل ہوں گی۔
جس پر انہوں نے جواب دیا کہ، سیالکوٹ اور فیصل آباد، کی ٹیمیں آئندہ پی ایس ایل کا حصہ ہوں گی۔
مزید پڑھیں:شاہین آفریدی نے اپنی 23 سالگرہ کہاں منائی؟ تصاویر وائرل
واضح رہے کہ اس سال ہونے والے پی ایس ایل کے آٹھوین ایڈیشن میں 6 ٹیمیں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی شامل تھیں۔ جبکہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اگلے ایڈیشن میں 2 نئی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ اسی حوالے سے جاوید آفریدی کا یہ انکشاف سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس پر صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل میں نئی ٹیموں کی شمولیت کے حوالے سے ابھی تک پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کوئی معلومات نہیں دی گئیں۔