محکمہ داخلہ پنجاب کاکیویز ٹیم کی سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ داخلہ نے وزارت داخلہ کو رینجرز اور فوج طلبی کیلئے خط لکھ دیاگیا۔
ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم کی سکیورٹی کیلئے فوج کی 3 ، ایس ایس جی کی 2 کمپنیاں طلب کی گئی ہیں ،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کیلئے رینجرز بھی تعینات کی جائے گی ۔
ذرائع کا مزید کہناہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کیلئے پولیس بھی موجود رہے گی ،سکیورٹی کیلئے سپیشل برانچ کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی ۔
یہ بھی پڑھیں: رہائش کے علاوہ اضافی پلاٹوں پر ٹیکس کا نفاذ کالعدم قرار