اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات سمیت پاکستان کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

Apr 06, 2023 | 19:02:PM
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات سمیت پاکستان کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ملاقات کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، ملاقات پاک امریکہ تعلقات سمیت پاکستان کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.
ذرائع کے مطابق ڈونلڈ بلوم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کے چیمبر میں جا کر ملاقات کی،ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف معاہدے کیلئے امریکی سفیر سے بات کی اور معاہدے میں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے امریکی سفیر کو پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر فنانسنگ پر آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ متحدہ عرب امارات سے بھی 1 ارب کی فنانسنگ سے متعلق بات جاری ہے، اضافی وسائل اور زرمبادلہ کی ضرورت ہو گی۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف معاہدے اور پاکستان سے تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر کب ہو گی؟ ماہر فلکیات نے بتا دیا