سلمان خان نے دھمکی آمیز خط ملنے کے سوال پر صحافی کو لاجواب کردیا

Apr 06, 2023 | 19:36:PM

(ویب ڈیسک)بھارتی معروف اداکار سلمان خان کی جانب سے خود کو  موصول ہونے والی دھمکیوں سے متعلق سوال پر صحافی کو  کرارا جواب دے دیا۔

تفصیلات  کے مطابق گزشتہ ماہ  18 مارچ کو سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی تھی جو بدنام زمانہ گینگسٹر گولڈی برار نے اِنہیں بھیجی تھی، گولڈی برار وہی شخص ہے جس نے گزشتہ سال مئی میں پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کو قتل کروایا تھا۔

گزشتہ روز سلمان خان نے ایک پریس کانفرنس میں شرکت کی جہاں اِنہیں موصول ہونے والی دھمکی آمیز ای میلز سے متعلق سوال پوچھا گیا تاہم اداکار نے اس سوال کو بڑی مہارت سے ٹال دیا۔

صحافی کا سلمان خان سے پوچھنا تھا کہ "سلمان صاحب، آپ پورے ہندوستان کے بھائی جان ہیں، آپ کو جو دھمکیا ملتی ہے، آپ اِنہیں کیسے دیکھتے ہیں؟",اس پر بالی ووڈ سپرسٹار سلمان خان نے جواب دیا کہ" پورے بھارت  کے بھائی جان نہیں ہیں، کسی کے جان بھی ہیں، بہت ساروں کی جان بھی ہیں"۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ" بھائی جان اُن کے لیے ہیں جو کہ بھائی ہیں اور اُن کے لیے بھی جنہیں ہم بہن بنانا چاہتے ہیں"۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی اس عید الفطر پر فلم "کسی کا بھائی، کسی کی جان" ریلیز ہونے والی ہے, اس فلم میں سلمان خان کے علاوہ وینکٹیش ڈی، پوجا ہیگڑے، شہناز گل، جگاپتی باہو ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

مزیدخبریں