ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ،ادھرخیبرپختونخوا کے بھی بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کاکہناتھا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ، صوبہ کی ساحلی پٹی میں تیز ہوائیں جھکڑ چلنے کا امکان ہے، کو ئٹہ، چمن، مستونگ،زیارت، ہرنائی، قلات، بار کھان میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
سندھ کے حوالے سے محکمہ موسمیات کاکہناتھا کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم صوبہ کی ساحلی پٹی میں تیز ہوائیں جھکڑ چلنے کا امکان ہے ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر کب ہو گی؟ ماہر فلکیات نے بتا دیا