(24 نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے )سندھ میں تقرر وتبادلے کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز سائبرسائوتھ کیپٹن عاصم خان کو ڈائریکٹر لا تعینات کر دیا گیا،عاصم خان ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساو¿تھ کے دفتر میں فرائض انجام دیں گے ،ڈائریکٹر لا عبد الحمید بھٹو کو ڈائریکٹرایف آئی اے حیدرآباد تعینات کر دیا گیا۔
ان کے علاوہ گریڈ 20 کے ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹرفاروق احمد کو ڈائریکٹرآپریشن ساؤتھ سائبر کرائم تعینات کر دیاگیا،ڈاکٹر فاروق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ کے دفترمیں فرائض انجام دے رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر کب ہو گی؟ ماہر فلکیات نے بتا دیا