ندا ڈار پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان کرکٹ بور ڈ نے مینز کرکٹ ٹیم کے بعد ویمنز ٹیم میں بھی بڑی تبدیلیاں کر دی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کیا گیا ہےجس میں بتایا گیا کہ ندا ڈار کو ویمنز ٹیم کی نئی کپتان مقرر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ پی سی بی نے مینجمنٹ میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی ہیں، مارک کولز کو ہیڈ کوچ جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم جعفر کو ویمن سلیکشن کمیٹی کا چیئر مین مقرر کیا گیاہے ۔
???? @CoolNidadar has been appointed as the Pakistan women’s team captain ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 6, 2023
More details ➡️ https://t.co/Y5yrBLp5YP pic.twitter.com/ensg4qkoM7
پی سی بی چیئرمین کا کہنا ہے کہ یہ تقرریاں خواتین کرکٹ میں مزید سرمایہ کاری کرنے کے پی سی بی کے ویژن اور حکمت عملی کی روشنی میں کی گئی ہیں اور آئندہ بین الاقوامی اسائنمنٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں، جن میں جنوبی افریقہ کی میزبانی اور آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 25-2022 کے فکسچر کے لیے بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے دورے شامل ہیں۔