عمران خان کی کارکنوں کے ساتھ افطاری، بچوں سے بھی ملے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں کارکنوں کے ساتھ افطاری کی، سابق وزیراعظم بچوں سے بھی ملے اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ کے سامنے ہمیشہ دو راستے ہوتے ہیں، ایک عظمت کا راستہ ہے اور دوسرا تباہی کا، اللہ سے ہم نعمتوں کا راستہ مانگتے ہیں پر جاتے تباہی کے راستے پر ہیں، دوبارہ موقع ملا تو انشاء اللہ پہلے سے بہتر کریں گے۔
بعدازں عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان پوری طرح جنگل کے قانون کی گرفت میں ہے، پی ڈی ایم اور اس کے سرپرست تحریک انصاف کے کارکنان اور قائدین کے تعاقب کے یک نکاتی ایجنڈے پر کاربند ہیں۔
Today complete law of the jungle prevails in Pak. PDM & handlers have a one point agenda - that is to go after PTI workers & leadership. It was decided preemptively to arrest Ali Amin Gandapur despite bails. But they will still be decimated in the elections InshaAllah. pic.twitter.com/PU3GILBnjo
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 6, 2023
انہوں نے کہا کہ ضمانتوں کے باوجود علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے کا فیصلہ پہلے ہی سے کیا گیا تھا، مگر اس سب کے باوجود انہیں انتخابات میں شکستِ فاش کی دھول چٹائیں گے، انشاءاللہ۔