(ویب ڈیسک) کیلیفورنیا میں امریکی عدالت برائے اپیل نے فحش اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہتک عزت کے ایک مقدمہ میں ایک لاکھ 22 ہزار ڈالر قانونی فیس ادا کرانے کا حکم دے دیا، اس فیصلے کو ٹرمپ کی قانونی فتح سمجھا جارہا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق چار اپریل کو سابق امریکی صدر ٹرمپ کو مین ہٹن کے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، اس مقدمہ میں ان پر 2016 کی اپنی صدارتی مہم کے دوران فحش اداکارہ سٹوری ڈینئلز کو خاموش کرنے کیلئے اسے ادائیگی کرنے کی فرد جرم عائد کی گئی تھی، اس فرد جرم کے عائد ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی ٹرمپ نے ایک اور مقدمہ میں سٹوری ڈینئلز کے خلاف کامیابی حاصل کرلی ہے۔
نویں سرکٹ کورٹ آف اپیل نے ڈینیئلز کو 2018 میں ٹرمپ کے خلاف دائر ہتک عزت کے ایک مقدمے جسے بعد میں خارج کردیا گیا تھا کے حوالے قانونی فیس کی مد میں ایک لاکھ 21 ہزار 972 ڈالر ادا کرنے کا حکم دےدیا، اس کے علاوہ ٹرمپ کو مزید 5 لاکھ ڈالر دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوئس کمپنی کا گھڑی چوری ہونے پر متبادل دینے کا اعلان