چینی کے وافر ذخائر موجود ، ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہو گی، سیکرٹری فوڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سیکرٹری فوڈ زمان وٹو نے کہاہے کہ صوبے میں چینی کے وافر ذخائر موجود ہیں۔
ایک بیان میں زمان وٹو کا کہناتھا کہ کچھ ذخیرہ اندوزوں کی طرف سے چینی ذخیرہ کرنے کی اطلاعات ملی ہیں، غیر اعلانیہ ذخائر کو ضبط کرنے کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دےدی گئی ہیں، جو شوگر ملیں سٹہ بازی میں ملوث پائی گئیں ان کے خلاف فوجداری کارروائی ہوگی۔
سیکرٹری فوڈ نے ہدایت کی کہ شوگر ملیں اپنے گودام سٹہ بازی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، شوگر ملیں فروخت شدہ چینی فوراً اٹھوائیں۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر کب ہو گی؟ ماہر فلکیات نے بتا دیا