(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھوچڈا کی منگنی کی تاریخ سامنے آگئی۔
تفصیلا ت کے مطابق بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈا کی شادی اور افئیر کی افواہیں آج کل بھارت بھر میں زیر گردش ہیں ،جبکہ حال ہی میں بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی 10 اپریل کو ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق، منگنی کی تقریب دہلی میں ہوگی جس میں اس جوڑی کے قریبی عزیز واقارب شرکت کریں گے۔ جب سے 22 مارچ کو پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کو ایک ریسٹورینٹ میں ساتھ دیکھا گیا جس کے بعد سے ہی میڈیا پر ان دونوں کی منگنی اور شادی ہونے کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔تاہم اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نےخود ابھی تک ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
خیال رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈا نے ایک ساتھ لندن اسکول آف اکنامکس میں ساتھ پڑھا ہے اور وہ کافی عرصے سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں جبکہ گزشتہ روز اداکارہ کو ممبئی ائرپورٹ پر دیکھا گیا جہاں راگھو سے تعلق کے سوال پر اداکارہ نے براہ راست کوئی جواب نہیں دیا اور کہا کہ وہ لندن جارہی ہیں، صحافی کے سوال پر وہ خوشی سے مسکرارہی تھیں۔