(24 نیوز) نواز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف پارلیمنٹ نے بالکل ٹھیک قرارداد پاس کی، ایوان کو بتانا چاہیے کہ بالادست ادارہ ہے۔
قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے دفتر سے روانگی کے موقع پر صحافی نے تین رکنی بنچ کے فیصلے کے خلاف قراردا کی منظوری پر سوال کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ اس قرار داد کے حق میں ہوں، پارلیمنٹ نے بالکل ٹھیک قرار داد پاس کی، پارلیمنٹ کو بتانا چاہیے کہ بالادست ادارہ ہے۔