(24نیوز)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے فول پروف اقدامات کی ہدایت جاری کر دی۔
محسن نقوی کی زیرِ صدارت چینی شہریوں کے سکیورٹی انتظامات پر ہونے والے اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور سینئر افسروں نے شرکت کی،اجلاس میں غیر ملکیوں خصوصاً چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ غیرملکیوں خصوصاً چینی شہریوں کا تحفظ اولین ذمے داری ہے، چینی شہریوں کی حفاظت کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، دشمن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتا، شرپسند عناصر کے مذموم مقاصد کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں خصوصا چینی شہریوں کی حفاظت کے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتا ۔
محسن نقوی نے کہا کہ شر پسند عناصر کے مذموم مقاصد کو ہر گز کامیاب نہ ہونے دیں گے، اجلاس میں غیر ملکیوں خصوصاچینی شہریوں کے تحفظ کے لئے کئے گئےانتظامات کے بارے بریفنگ دی گئی ،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی کے حوالے سے وزارت داخلہ کے افسران کو ضروری ہدایات دیں،اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور سینئر افسران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے امیدوار بیرسٹر علی ظفر ہونگے : بیرسٹر گوہر