(ویب ڈیسک)طلبا کیلئے اہم خبر،محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے میٹرک اور انٹر میں پڑھائے جانے والے دو مضامین اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے امتحانی نمبروں میں اضافہ کر کے دونوں مضامین کے پرچے ایک ایک سو نمبر کر دیئے ۔
فیصل آباد بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے 9ویں اور11ویں کے امتحانات میں اسلامیات کا پرچہ لیا جائے گا جبکہ مطالعہ پاکستان کا امتحان 10ویں اور 12ویں کے امتحانات کے ساتھ لیا جائے گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے اپنے اس فیصلے سے پنجاب کے تمام بورڈز کو آگاہ کرنے کیلئے ایک مراسلہ ارسال کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا اللہ اور جاوید لطیف کی ن لیگ سے بغاوت،تمام سیاسی جماعتوں میں توڑ پھوڑ،تہلکہ خیز انکشافات