ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کا اینٹلی جنس بیسڈ آپریشن، 8دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے اینٹلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں 8دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
ہلاک ہونے والے دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
مرنے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن اور دیگر بارودی مواد برآمد کر لیے گئے۔
مزید پڑھیں: صدقۂ فطر کن لوگوں پر لازم ہے؟
مقامی آبادی کی طرف سے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کا خیر مقدم کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزیشن اپریشن جاری ہے. سکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔