محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے چیئرمین منتخب

Apr 06, 2024 | 13:15:PM
محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے چیئرمین منتخب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے چیئرمین منتخب ہو گئے ۔

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سیکرٹری جنرل ملک حبیب نور نے اعلامیہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ محمود خان کی رہنمائی میں ہماری پارٹی ترقی کرتی رہے گی۔

یادرہے کہ سابق وزیر اعلیٰ  پرویز خٹک کے استعفے کے بعد پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین کا عہدہ خالی ہوا تھا، پرویز خٹک نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا تھا کہ صحت کے مسائل کی وجہ سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : ایچی سن کالج کے پرنسپل کا استعفیٰ منظور