عید کے روز موسم کیسا رہے گا؟ موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاطمہ عارف) محکمہ موسمیات نے عید کے روز موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عید پر پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم کی یکساں صورت حال رہنے کا امکان ہے 13 اپریل سے بارشیں برسانے والا نیا نظام اپنے قدم جمانا شروع کردے گا ،بارشوں کا نیا آنے والامتوقع نظام اچھی بارشیں برسانے کا باعث بنے گا ،بارشیں برسنے سے گرمی میں اضافہ وقتی طور پر رک جائے گا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکا ن نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: ایچی سن کالج کے پرنسپل کا استعفیٰ منظور
شہر لاہور کی فضا بدستور آلودہ، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ ائیرکوالٹی انڈیکس 201ریکارڈ کی گئی ہے۔ فیز 8ڈی ایچ اے 273،یو ایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 235ریکارڈ، سید مراتب علی روڈ 201،فدا حسین روڈ پر آلودگی کی شرح 255ریکارڈ، جوہر ٹاؤن 295، ٹھوکر نیاز بیگ میں آلودگی کی شرح 304ریکارڈ کیا گیا ہے۔