چوہدری پرویز الہی کےعلاج کا معاملہ، میڈیکل بورڈ آج فیصلہ کرے گا

Apr 06, 2024 | 14:41:PM

(بابر شہزاد تُرک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کے تفصیلی چیک اپ سے متعلق میڈیکل بورڈ  آج فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال میں زیرِ علاج چوہدری پرویز الٰہی کے تفصیلی چیک کے بعد میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہو گا،میڈیکل بورڈ رپورٹس کی بنیاد پر پرویز الٰہی کے علاج کے بارے میں  فیصلہ کرے گا،میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی بیشتر ٹیسٹ رپورٹس موصول ہو چکی ہیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق  پرویز الٰہی کا ایچ آر سٹی سکین، ایکو، چیسٹ ایکسرے، الٹراساؤنڈ ہوا ہے،اس کے علاوہ پرویز الٰہی کے کارڈیک بلڈ ٹیسٹ، آر ایف ٹیز، ایل ایف ٹیز ہوئے ہیں اور تمام رپورٹس نارمل ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ  چوہدری پرویز الٰہی کے مرکزی اعضاء درست کام کر رہے ہیں، پسلیوں کا فریکچر آئندہ ہفتے مکمل ٹھیک ہو جائے گا جبکہ پرویز الٰہی کو آج ہسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایچی سن کالج کے پرنسپل کا استعفیٰ منظور

مزیدخبریں