پیپلزپارٹی کا مستحق افراد کو 300یونٹ تک کے سولر سسٹم دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پیپلزپارٹی نے مستحق افراد کو 300یونٹ تک کے سولر سسٹم دینے کا اعلان کردیا۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ نے کہا کہ ہم 300یونٹ تک کے سولر سسٹم دیں گے مگر اس میں ابھی وقت لگے لگا ،ہماری کوشش ہو گی کہ اس اقدام کو جتنا جلدی ہوسکے پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔
خیال رہے کہ پیپلزپارٹی نے انتخابی منشور میں حکومت بننے کے بعد 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بجلی مفت فراہم کا اعلان کیا تھا جبکہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا کہ حکومت بننے کے بعد ان کی کوشش ہو گی کہ صارفین کو 200 یونٹس استعمال کرنے پر بجلی مفت فراہم کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز سستے ہو گئے
چند روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں 50 ہزار سولر سسٹم دینے کا اعلان کیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت سولر ہوم سلوشن کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری انرجی نے بریفنگ دی اور بتایا گیا کہ سسٹم میں اعلیٰ سولرپلیٹ ، انورٹر، بیٹری اور دیگرسسٹم شامل ہوگا۔
پہلے مرحلے میں پروگرام کیلئے 12.6 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔