بھارتی وزیر دفاع بڑھکیں مار رہے ہیں،ایسا نہ ہو کہ خمیازہ بھگتنا پڑے: خواجہ آصف

Apr 06, 2024 | 16:20:PM
بھارتی وزیر دفاع بڑھکیں مار رہے ہیں،ایسا نہ ہو کہ خمیازہ بھگتنا پڑے: خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ الیکشن مہم کی وجہ سے بڑھکیں مار رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن کے چکر میں بھارت ایسی حرکت نہ کر بیٹھے جس کا اسے خمیازہ بھگتنا پڑے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو بیان بازی میں محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ چند سال قبل بھارت نے پاکستان میں گھس کر کارروائی کی تو انجام کیا ہوا؟ ہم نے بھارت کا جہاز گرایا تھا اور پائلٹ کو پکڑ کر خیرات میں واپس کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دوبارہ ایسی کوشش کی تو وہی جواب دیں گے جو پہلے دیا تھا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت ہمسایہ ممالک کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردوں کی سرپرستی کرتا ہے، بھارت میں اتنی جرات نہیں کہ براہ راست حملہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان کی مذمت