نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ملکی کوچیز لانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد حماد) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے ملکی کوچز کو ہی لانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹیونٹی سیریز کے لئے ملکی کوچز لانے کا فیصلہ کر لیا, محمد یوسف کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ عبدارزاق کو قومی ٹیم کا بولنگ کوچنگ بنایا جا سکتا ہے.
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ریڈ اور وائٹ بال کے کوچیز کیلئے گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی سر فہرست ہے ،غیر ملکی کوچیز کی 15 اپریل تک درخواستیں جمع کروانے کی ڈیڈ لائن ہے، غیر ملکی کوچیز کو درخواستوں کے بعد شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سابق کپتان محمد یوسف قومی انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پی سی بی کا گیری کرسٹن اور جیسن گلسپی کو کوچز مقرر کرنے کا فیصلہ