برازیل: نوجوان کی عدالت میں والد کے قاتل پر فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) برازیل کی عدالت میں نوجوان لڑکے نے اپنے والد کے مبینہ قاتل پر اندھا دھند گولیاں برسادیں، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
امریکی میڈیاکے مطابق کمرہ عدالت میں والد کے قتل کی سماعت کے دوران نوجوان لڑکے کی فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم کی فائرنگ کے بعد افرا تفری مچ گئی، ججز سمیت کمرہ عدالت میں موجود دیگر لوگوں نے ڈیسک کے نیچے چھپ کر جان بچائی، تاہم پولیس نے ملزم کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر کا طلبا کے تمام قرضوں کی ادائیگی کا حکم
27 سالہ کرسٹیانو ایلویس ٹیرٹو نے اپنے والد کے قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران 38 سالہ ملزم فرانسسکو پر 6 بار گولی برسائیں جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ خوش قسمتی سے زندہ بچ گئے۔