جو بھی جتنے چاہے بکری پکڑ لے سب اس کی, اطالوی حکومت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اٹلی کے جزیرے ایلیکوڈی کے میئر نے جزیرے پر رہنے والے شہریوں کو آوارہ گھوم رہی تمام بکریوں کو پکڑ کر اپنی ملکیت میں لانے کی اجازت دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلیکوڈی کے میئر ریکارڈو گولو ایک غیر معمولی پیشکش کے ساتھ جزیرے پر بکریوں کی حد سے تجاوز کرتی تعداد کے مسئلے کو حل کرنے کوشش کررہے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ جو بھی جتنے چاہے بکری پکڑ لے سب اس کی ہوجائیں گی، اس چھوٹے سے جزیرے پر جنگلی بکریوں کی آبادی انسانی آبادی سے تقریبا 6 گنا زیادہ بڑھ گئی ہے جس پر میئر نے adopt a goat کا پروگرام متعارف کرایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنارس کی 400 سال پرانی مسجد کے ہندو رکھوالے کے چرچے
میئر ریکارڈو کا کہنا تھا کہ مقامی شہری کو حکومت کو درخواست ای میل کرنا ہو گی جبکہ 17 ڈالر سٹیمپ فیس کے بھی ادا کرنے ہونگے، اس کے بعد وہ جتنی مرضی بکریاں پکڑ سکتا ہے، اس میں وہ تمام بکریاں اور بکرے شامل ہیں جو کہ آوارہ گھوم رہے ہیں اور جن کا کوئی مالک نہیں، تاہم میئر نے یہ آفر بکریوں کو جزیرے پر ہی رکھنے کیلئے نہیں کی۔
حکومت کی جانب سے درخواست موصول ہونے کے بعد سے شہری کو پکڑی گئیں اپنی تمام بکریاں 15 دنوں کے اندر اندر جزیرے سے باہر بھیجنا ہونگی۔