(24 نیوز) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل پر پابندیوں کیلئے پاکستانی قرارداد کے ثمرات آنے لگے، فرانسیسی پارلیمنٹ کے 115اراکین نے صدر کو خط لکھ کر اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
فرانسیسی پارلیمنٹ کے 115 ارکا ن کا صدر ایمانوئل میکرون کو خط لکھ کر اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت بند کرنے مطالبہ کردیا، صدر کو لکھے گئے خط کے متن کے مطابق فرانسیسی حکومت کو غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی میں شامل نہیں ہونا چاہیے، حکومت اسرائیل کو فروخت کیےجانے والے ہتھیاروں کی تفصیل پارلیمنٹ میں جمع کرائے۔
یہ بھی پڑھیں: قرآن کی بےحرمتی کرنے والا ملعون سلوان مومیکا گرفتار
دوسری جانب امریکی ڈیموکریٹک ایوان نمائندگان نے بھی امریکی صدر جوبائیڈن اور وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ کر اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی روکنے کا مطالبہ کردیا، خط لکھنے والوں میں سابق ہاؤس سپیکرنینسی پلوسی بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹک ایوان کے نمائندگان کے خط کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن بھی متحرک ہو گئے، انہوں نے قطراور مصر کے ثالثو ں کو خط لکھ دیا جس میں حماس پر دباؤ ڈالنے کا کہا گیا ہے کہ انھیں مذاکرات کی میز پر لایاجائے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کا مزید کہنا ہے کہ حماس کا وفد کل قاہرہ جائے گا، امریکی اعلی حکام بھی مذاکرات میں شرکت کیلئے قاہر ہ پہنچیں گے۔