(اویس کیانی) وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے، مدینہ منورہ کے ہوائی اڈے پر مدینہ منورہ کے گورنر (H.R.H) شہزادہ سلمان بن سلطان آل سعود نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ تین روزہ دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے، وفد میں وفاقی کابینہ کے اراکین اسحاق ڈار، خواجہ آصف، محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، عطاءاللہ تارڑ اور احد چیمہ موجود ہیں، وزیراعظم کمرشل فلائیٹ کے ذریعے سعودی عرب پہنچے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موت ہو تو ایسی۔۔۔ موذن اذان کیلئے کھڑے ہوئے تو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے
وزیراعظم شہباز شریف دوران پرواز مسافروں سے گھل مل گئے، پرواز میں موجود دیگر مسافروں نے وزیراعظم کے ہمراہ سیلفیاں بنائیں، انہوں نے بچوں اور بچیوں کے سر پر ہاتھ رکھا، ان سے حال احوال پوچھا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم آج رات مدینہ منورہ میں قیام کریں گے اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نماز ادا کریں گے۔