(وسیم احمد) سابق چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ میں بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ کا کپتان برقرار رکھنا چاہتا تھا لیکن بابر اعظم نے اپنی مرضی سے تینوں فارمیٹس کی کپتانی چھوڑی، اب شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹا کر جلد بازی کی گئی۔
سابق چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ چودھری ذکاء اشرف نے فلیٹیز ہوٹل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ کا کپتان برقرار رکھنا چاہتا تھا، لیکن بابر اعظم نے اپنی مرضی سے تینوں فارمیٹس کی کپتانی چھوڑی، میں چاہتا تھا ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے لئے نیا کپتان ہو، شاہین شاہ آفریدی کو ہٹا کر جلد بازی کا مظاہرہ کیا گیا، بابر اعظم اور قومی ٹیم کے لئے میری دعائیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان انتقال کرگئے
ذکاء اشرف کا مزید کہنا تھا کہ کوچ ملکی ہو یا غیر ملکی اسے فرق نہیں پڑتا بس ٹیم کے لئے بہتر ہونا چاہیے، گورنر پنجاب کے میڈیا پر اپنا نام میں نے بھی دیکھا ہے لیکن فیصلہ پارٹی قیادت نے کرنا ہے۔