عید کے روز سفاری پارک میں مفت داخلہ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور سفاری زو میں لائن سفاری کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سفاری عید پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید کے روز اہل لاہور کو سفاری پارک میں مفت داخلہ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کویہ عید کے بعد بھی مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نائٹ سفاری کے لئے قائم ہٹس جلد کھول دی جائیں گی۔
مریم اورنگزیب نے ای سفاری کارٹ میں سالٹ رینج، ڈیئر سفاری، برڈ سفاری، اونڈیال سفاری اور دیگر مقامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ویٹرنری کمپلیکس، برڈ ہیچریز، معلوماتی بورڈز آویزاں کرنے، الیکٹرک کارٹس کو سسٹمائز کرنے اور گزرگاہوں پر سپیڈ لمٹ بورڈ لگانے، فوارے، آرٹیفیشل مولڈز، واٹر پونڈز بنانے اور ماحول کو ڈسٹ فری بنانے کے لیے تین ماہ کی ٹائم لائن دی۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کی صحت کے لیے فوری طور پر دو مزید ویٹرنری ڈاکٹرز جبکہ باقی جانوروں کے لیے الگ ڈاکٹر بھرتی کیے جائیں گے۔ سینئر صوبائی وزیر نے سفاری پارک کے عملہ کے رہنے کا انتظام، جانوروں کی صحت اور باقاعدہ علاج معالجہ کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ وائلڈ لائف سٹاف کو ٹیکنالوجی انٹروینشنز سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ہانگ کانگ ویٹلائن سنٹر، چین کے پانڈہ زو اوردیگر ممالک میں بھیجا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت سفاری پارک ایپلیکیشن بنا رہی ہے اور جھولوں کی انٹرنیشنل بڈنگ کا نظام متعارف کروایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ زمبابوے سے تین ہاتھی منگوائے جاریے ہیں جن کے لیے چار ڈاکٹر بھرتی کیے جائیں گے۔ سفاری پارک وائلڈ لائف مرکز کو تین ماہ میں عالمی معیار کا سفاری بنایا جائے گا۔وزیراعلی پنجاب چھانگا مانگا کے لیے ایکو ٹورزم پلان کا بھی جلد اعلان کریں گی۔ سینئر وزیر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر بہترین نظام لارہی ہیں۔ ذخیرہ اندوزی اور پرائس کنٹرول کو مریم نواز شریف مانیٹر کر رہی ہیں جس سے مہنگائی میں کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جانور اور انسان کا گہرا تعلق ہے اس لیے وائلڈ لائف سینٹرز کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی سینٹرز بھی بنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈولفن اہلکار کی خاتون کیساتھ زیادتی، ویڈیوز بھی بنا لیں