سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی لگا دی

Apr 06, 2025 | 09:40:AM
سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی لگا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز ) سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی لگا دی۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پابندی حج سیزن کے دوران عمرہ، بزنس اور فیملی ویزوں پر لگائی گئی ہے، ویزہ پابندیاں جون کے وسط میں ختم ہونے کا امکان ہے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ عمرہ ویزہ ہولڈر 13 اپریل تک سعودی عرب میں داخل ہوسکتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:گلوبل وارمنگ، کونسا ملک سب سے پہلے سمندر میں ڈوبے گا؟ سائنس دانوں نے خبردار کر دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس اور یمن شامل ہیں۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ سعودی حکومت نے پاکستان کو باضابطہ طور پر فیصلے سے آگاہ کر دیا اور پاکستانی عمرہ ویزا ہولڈرز کو 29 اپریل تک وطن واپسی کی ہدایت کر دی ہے، پابندی کے باوجود سعودی عرب میں قیام پر 5 سال کی پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے۔