موسم گرم اورخشک رہےگا:محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Apr 06, 2025 | 11:01:AM
موسم گرم اورخشک رہےگا:محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسم گرم اورخشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اورگردونواح میں آج موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان ہے،اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اورخشک رہے گا۔

پنجاب کے جنوبی اضلاع اور سندھ میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری زیادہ رہے گا،خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع اور گلگت بلتستان میں بھی موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جنگی طیاروں کے پے در پے حادثات، بھارتی فضائیہ کا خطے کی طاقتور ایئرفورس بننے کا خواب چکنا چور

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر قائد کا پارہ 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے،دن میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں،تاہم شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔