پراسرار بادشاہ کا 3600 سال پرانامقبرہ دریافت

Apr 06, 2025 | 11:54:AM
 پراسرار بادشاہ کا 3600 سال پرانامقبرہ دریافت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حال ہی میں مصر کے شہر ابیڈوس میں ایک قدیم مقبرہ دریافت ہوا ہے جس نے 3,600 سال قبل کی ایک پراسرار مصری بادشاہی کی داستان کو اجاگر کیا ہے، یہ دریافت نہ صرف مصر کی تاریخ کے ایک پوشیدہ حصے کو ظاہر کرتی ہے، بلکہ ایک ایسے بادشاہ کی شناخت کو بھی چیلنج کرتی ہے جس کا نام ابھی تک تاریخ میں گم ہے۔

جنوری میں کی جانے والی اس کھدائی میں ماہر آثار قدیمہ کو ایک وسیع اور شاندار مقبرہ ملا، جو کہ سنگی چٹان سے بنایا گیا تھا، اس مقبرہ میں کئی کمروں کے ساتھ ایک آراستہ دروازہ بھی موجود تھا، لیکن اس کا مالک کون تھا، یہ ابھی تک ایک راز ہے، قدیم مصری رسم و رواج کے مطابق مقبرے کے دروازے پر موجود ہیرغلیفک متن کو چوروں نے نقصان پہنچا دیا، جس کی وجہ سے بادشاہ کا نام پڑھنا ناممکن ہوگیا۔

مزید پڑھیں:ملازم کا 7 لفظی استعفیٰ سوشل میڈیا پر وائرل

یہ مقبرہ ابیڈوس کے قدیم قبرستان میں دریافت ہوا، جو کہ ’مردوں کا شہر‘ کے طور پر جانا جاتا ہے اور جہاں مصر کے فرعونوں کی تدفین کی جاتی تھی۔ ابیڈوس کا علاقہ قدیم مصری مذہب میں انتہائی اہمیت رکھتا تھا، کیونکہ یہاں اوسیریس، مردوں کے خدا کی آخری آرامگاہ تھی۔