معروف پاپ گلوکارہ ماریا انیرا شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

Apr 06, 2025 | 12:59:PM

(ویب ڈیسک)معروف پاپ سنگر اور گیت نگار ماریا انیرا نے شادی کے بندھن میں بندھنے کی خوبصورت خبر مداحوں سے شیئر کر دی۔ 

گلوکارہ نے سعد بشیر سے سادہ مگر خوبصورت انداز میں نکاح کیا۔

ماریا نے پیسٹل پنک رنگ کا روایتی عروسی لباس زیب تن کیا جس پر نفیس چاندی کا کام اور ہلکے زیورات ان کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:دانش تیمور اور عائزہ خان کی فٹبال میچ کے دوران دلکش تصاویر وائرل

ماریا کے مداحوں اورشوبز ستاروں نے کمنٹس میں جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔ کسی نے لکھاکہ تو کسی فلم کا سین لگ رہا ہے، کسی نے کہا زندگی بھر کی خوشیاں مبارک ہوں۔

مزیدخبریں