"سی آئی ڈی" کے اے سی پی پردھیومن چل بسے،چینل کی تصدیق

Apr 06, 2025 | 14:17:PM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ٹیلی ویژن کے مقبول شو"سی آئی ڈی" کے شہرہ آفاق کردار اے سی پی پردھیومن کا شو میں سفر ختم ہوگیا جس کی تصدیق سی آئی ڈی کے میکرز نے بھی کردی ہے۔

گزشتہ 27 برس سے اے سی پی پردھیومن کے جملے"کچھ تو گڑبڑ ہے دیا"اور"دروازہ توڑو دیا"بچے بچے کی زبان پرہیں لیکن اب یہ الفاظ مداحوں کو مزید سننے کو نہیں ملیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سی آئی ڈی کے نئے ایڈیشن کا نیٹ فلکس پرجوپرومو جاری کیا گیا ہے اس میں اے سی پی پردھیومن کی موت کا منظر دیکھا جاسکتا ہے، پرومو میں خون سے لت پت اے سی پی کا ہاتھ نظر آتا ہے جس میں ان کی یادگار انگوٹھی بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

پرومو میں اس منظر کے ساتھ ہی انسپیکٹر دیا کو روتے جبکہ انسپکٹر ابھیجیت کو صدمے سے پیچھے ہٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پروموسامنے آنے کے بعد مداحوں نے سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اے سی پی پردھیومن، ابھیجیت اور دیا اس شو کی پہچان ہیں،ان میں سے کسی بھی ایک کے بغیر یہ شو مکمل نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف پاپ گلوکارہ ماریا انیرا شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

چند سوشل میڈیا صارفین نے اس امید کا اظہار بھی کیا تھا کہ ہوسکتا ہے جس طرح پرومو میں دکھائی دے رہا ہے ویسا کچھ نہ ہو لیکن اب چینل نے خود تصدیق کردی ہے کہ آنے والی اقساط میں اے سی پی پردھیومن شو کا حصہ نہیں ہوں گے۔

بھارتی ٹی وی کی جانب سے اے سی پی کی تصویر جاری کرتے ہوئے شو میں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

سوال پیدا ہوتا ہے کہ اے سی پی پردھیومن کے بعد اب شو میں سی آئی ڈی کی قیادت کون کرے گا اور نیا اے سی پی کون ہوگا؟

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل اے سی پی پردھیومن کی غیر موجودگی میں ویسے توانسپکٹر ابھیجیت ٹیم کی قیادت کرتے رہے لیکن اب ایک نیا نوجوان افسر اے سی پی بن کر آئے گا۔

اے سی پی پردھیومن کے قتل کا کیس حل کرنے کے لیے اے سی پی ایوشمان آئے ہیں اور یہ کردار اداکار پارتھ سمتھان ادا کر رہے ہیں۔