پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کے لیے مقرر

کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت مقرر کر دی،الیکشن کمیشن 8 اپریل بروز منگل پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کرے گا۔ کیس کی سماعت کے لیے تحریک انصاف، بیرسٹر گوہر اور پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔
اکبر ایس بابر سمیت تمام درخواست گزاروں کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن میں مارچ 2024 سے انٹرا پارٹی الیکشنز کا معاملہ زیر التوا ہے اور کمیشن اب تک 8 سماعتیں کرچکا ہے۔
واضح رہے کہ انٹرا پارٹی الیکشنز منظور نہ ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان معطل ہے۔
یہ بھی پڑھیں :بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی والدہ چل بسیں