تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثہ ،موٹر سائیکل سوار2سگے بھائی جاں بحق

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)خیبر پختونخواکےعلاقے تخت بھائی میں روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ میں 2 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔
تخت بھائی کے علاقے سید آباد روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار موٹر سائیکل ایک ٹریکٹر ٹرالی کو اوورٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے کھائی میں جا گری۔
دونوں بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے،پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: تخت بھائی: ناراض بیوی کو منانے سسرال آیا شوہر اور دیور فائرنگ سے جاں بحق