(فراز رمضان)ملتان میں ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں مصالحہ جات کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
غلہ منڈی میں لال مرچ 2 ہزار روپے من سستی ہوگئی،لال مرچ 22 ہزار روپے من سے کم ہو کر 20 ہزار روپے من فروخت ہونے لگی۔
صدز غلہ منڈی مین گیٹ راجہ مدثر قریشی نے روہی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عید کے بعد منڈی کھلی ہے لیکن خریدارنہیں ہے،منڈی میں مال کی آمد زیادہ ہے اس لیے ریٹ کم ہوا ہے،راجہ موثر نے کہاکہ پانچویں مہینے لیہ اور لودھراں کی فصل آئے گی توریٹ مزید کم ہونگے۔