واشنگٹن سمیت امریکہ بھر میں ٹرمپ کے خلاف 1200 احتجاجی مظاہرے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں مظاہرین صدر ٹرمپ کے خلاف احتجاج کے لیے نکلے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق سنیچر کو امریکہ بھر میں لگ بھگ ایک ہزار 200 مختلف احتجاجی پروگرام تشکیل دیئے گئے جن میں شرکت کرنے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ارب پتی مشیر ایلون مسک کے خلاف مارچ کریں گے۔
واشنگٹن مانومنٹ کے اردگرد سبز میدان میں اکھٹے ہونے والے مظاہرین کے منتظمین نے روئٹرز کو بتایا کہ نیشنل مال میں ہونے والی ریلی میں 20 ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔
اس احتجاج کے لیے بنائی گئی ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 150 تنظمیوں اور گروپوں نے احتجاج میں شرکت کے لیے سائن اپ کیا تھا۔امریکہ کی تمام 50 ریاستوں کے علاوہ کینیڈا اور میکسیکو میں احتجاج کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
نیو جرسی کے شہر پرنسٹن سے تعلق رکھنے والی ایک ریٹائرڈ بائیو میڈیکل سائنس دان ٹیری کلین ان لوگوں میں شامل تھیں جو واشنگٹن یادگار کے نیچے سٹیج پر جمع تھے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے ریلی میں شرکت کے لیے لانگ ڈرائیو کر کے آئی ہیں۔امیگریشن سے لے کر ڈاج کے تک، رواں ہفتے ٹیرف تک، تعلیم تک۔ میرا مطلب ہے کہ ہمارا پورا ملک حملے کی زد میں ہے، ہمارے تمام ادارے، وہ تمام چیزیں جو امریکہ کو امریکہ بناتی ہیں۔
یادگار کے ارد گرد لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہا، کچھ نے یوکرین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور کچھ نے فلسطینی کوفیۃ سکارف پہن رکھے تھے اور ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں :صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا شمالی وزیرستان میں شاندار کارروائی