اب ملک کے اندر کسی دھرنے، فساد، لانگ مارچ کی ضرورت نہیں،احسن اقبال 

Apr 06, 2025 | 19:19:PM

(یاسر عرفات)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اب ہمیں اس ملک کے اندر کسی دھرنے، فساد، لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ہے ،ہمارا مقابلہ ہندوستان کے ساتھ ہے، پاکستان کو ہندوستان کے مقابلے میں ترقی کی ریس میں پاکستان کو  جتوانا ہے ،انشا اللہ ہم اس ترقی ریس میں جیتیں گے۔

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے نارووال میں منی سٹیڈیم تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت کی طرف سے 10 کروڑ کی لاگت سے یہ منی گراؤنڈ سٹیڈیم تعمیر ہو گا ،مسلم لیگ ن کا ایک ہی ایجنڈا ہے ترقی ترقی ہے ،مسلم لیگ ن جب بھی حکومت میں آتی ہے پاکستان کی ترقی کا پہیہ چلنے لگتا ہے،جب بھی ملک کو اس سے چھینا جاتا ہے ترقی کا پہیہ الٹا چلنے لگتا ہے ،اس کی مثال چار سالوں میں آپ نے دیکھی ہے ،جو لوگ کہتے تھے نیا پاکستان بنائیں گے پاکستان کو 4 سالوں میں اجاڑ گئے ،ان کا نیا پاکستان اجڑا ہوا،  پاکستان تھا ۔

وفاقی وزیر کا مزید کہناتھا کہ ان کا نیا پاکستان نوجوانوں کیلئے بیروزگاری ، غریبوں کے لئے جہنم کا پاکستان تھا ،جب ان سے حکومت عوام نے عدم اعتماد کے ساتھ لی پاکستان دیوالیہ ہونے والا تھا ،اس حکومت کے بدلے ہمیں سخت فیصلے کرنے پڑے ،مہنگائی کی شرح جو 38 فیصد سے بڑھ رہی تھی4 فیصد سے کم ا ٓگئی ہے ۔احسن اقبال کاکہناتھا کہ یکم جولائی ساڑھے سات روپے بجلی یونٹ میں کمی ہو جائے گی،اب ہمیں اس ملک کے اندر کسی دھرنے، فساد، لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ہے ،ہمارا مقابلہ ہندوستان کے ساتھ ہے، پاکستان کو ہندوستان کے مقابلے میں ترقی کی ریس میں پاکستان کو  جتوانا ہے ،انشا اللہ ہم اس ترقی ریس میں جیتیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی کنگز نے نئی کٹ متعارف کروا دی

مزیدخبریں