(راجہ وقار) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ صرف عمران خان کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو سکتا، پچھلے ایک سال میں حکومتی کارکردگی سامنے ہے، اپوزیشن کی کارکردگی بھی صفر ہے۔
جہلم میں3 روزہ نیزا بازی چیمپئن شپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ملکی سیاست کا ایک اہم حصہ ہوتی ہے،جدوجہد کا ایک مقصد ہوتا ہے ہماری کوشش اپوزیشن کی سوچ کو اکٹھا کرنا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ ملک کی بات کریں ملکی سیاست اور ملک کی بہتری کی بات کریں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی اور ان کے مسائل کا حل بھی ملکی مسائل کے حل میں ہے،ملکی معیشت کا حل بھی آئین کی بالادستی میں ہے،دنیا میں وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا جس میں قانون کی حکمرانی نہ ہو، ملک میں سیاسی استحکام نہ ہے، سیاست کو نفرت میں بدل دیا گیا ہے،جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا،سیاست اپوزیشن اور حکومت سے ہوتی ہے،ہمیں سیاسی دشمنی کو ختم کرنا پڑے گا۔
سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے وسائل ان کو دیں،وہ 15 سالوں سے مطالبہ کر رہیں ہیں،اختر مینگل متعدد بار اسمبلی کا حصہ رہیں ہیں ،وہ مسائل اجاگر کرتے رہیے ہیں، آج بلوچستان کی صورت حال حکومت عدم توجہ سے ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا ہے کہ غزہ میں روزانہ مسلمان شہید کیے جائیں اور دنیا بھر کے5ارب مسلمان چپ رہیں،یہ ناکامی ہے،غزہ کی صورت حال پر ہمیں اپنے ضمیر کو جھنجھوڑنا اور ٹٹولنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کی لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات