اسلا م آباد؛فائرنگ کے واقعہ میں خواجہ سرا زخمی 

Apr 06, 2025 | 19:41:PM

(محمد اویس)اسلام آباد کے تھانہ لوئی بھیر میں فائرنگ کے واقعہ میں خواجہ سرا زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ لوئی بھیر کی حدور میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،مین جی ٹی روڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز فور گیٹ کے باہر ریسکیو دفتر کے پاس فائرنگ ہوئی ہے، فائرنگ سے ٹینچ کا رہائشی محمد سفیان نامی خواجہ سرا زخمی ہو گیا،فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد موقع سے فرارہو گئے، اسلام آباد پولیس کاکہنا ہے کہ زخمی خواجہ سرا کو ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی شفٹ کر دیا گیااور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاگیا۔

مزیدخبریں