پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹیلنٹ ہنٹ اور یوتھ انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

Stay tuned with 24 News HD Android App

(راؤدلشاد)حکومت پنجاب نے صوبہ میں پہلی مرتبہ ٹیلنٹ ہنٹ اور یوتھ انٹرنشپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں صوبہ بھرکے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا جامع پلان طلب کر لیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نےسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کومالی خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ضروری اقدامات کا حکمدیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز نے یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے لئے بھی جامع پلان طلب کر لیا ہے، وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کریں گے،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملازمین کی تنخواہوں میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔
مریم نواز نے مزیدکہاہے کہ خواتین کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 25 کی سیکیورٹی کے لیے پاک فوج تعینات کی جائے گی