غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا،71 افرادچکوال سے طورخم بارڈر منتقل

Stay tuned with 24 News HD Android App

(محسن جعفری) غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا کی حکومتی مہم میں انخلا کا عمل بلاتعطل جاری ہے،71 افراد متعلقہ اداروں کی مدد سے چکوال سے طورخم بارڈر منتقل کردیئے گئے۔
ڈی پی او چکوال کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 129 سے زائد غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو قائم شدہ ہولڈنگ سنٹر پہنچایا گیا،58 غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد ہولڈنگ پوائنٹ پر موجود ہیں جن کو بھی ٹرانسفر کردیا جائیگا.
غیر قانونی تارکین کے انخلا کیلئے چکوال میں 01 ہولڈنگ سنٹر قائم کیا گیا ہے،تمام متعلقہ اداروں کیساتھ کوارڈینیشن سے تارکین وطن کو چکوال سے طور خم بارڈر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے،ہولڈنگ سینٹر پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
ترجمان چکوال پولیس کا کہنا ہے کہ ہولڈنگ سینٹر پر مقیم افراد کے کھانے اور رہائش اور ان کی ٹرانسفر کے لئے ٹرانسپورٹ کا بھی معقول انتظام کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ یونان؛ غیر قانونی تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار