جڑانوالہ، المناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 11افراد جاں بحق

Apr 06, 2025 | 20:44:PM
جڑانوالہ، المناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 11افراد جاں بحق
کیپشن: ایمبولینس،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جڑانوالا کے لنڈیانوالہ لاہور روڈ پر المناک ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 11افراد جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاندان عید کی چھٹیاں آبائی گاؤں گزار کر واپس دو لوڈر رکشوں میں گھر جارہا تھا،لاہور جانیوالی تیز رفتار بس نے دونوں رکشوں کو کچل دیا،ماں بیٹی سمیت پانچ افراد موقع پر جبکہ تین ہسپتال منتقلی کے دوران چل بسے،چار بہن بھائیوں سمیت8افراد زخمی ہوئے جن کو الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ہسپتال میں دوران علاج مزید تین افراد دم توڑ گئے ۔ جس سے جاں بحق افراد کی تعداد گیارہ ہوگئی۔ 

مرنیوالوں میں شازیہ،ممتاز بی بی،شہزاد،آمنہ اور حمیرا سمیت دیگر شامل ہیں،حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا،ڈرائیور موقع سے فرارہو گیا،ریسکیو نے تمام زخمی اور لاشیں ہسپتال منتقل کی،پیٹرولنگ پولیس گشت ہونے کے باوجود بس ڈرائیور کی غفلت قیمتی 11جانیں لے گئیں۔

آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے  واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر  سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ذیشان اصغر نے کہاکہ  حادثہ میں  ہونے والے زخمیوں کو ہسپتال میں تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں،سینئر افسران جائے وقوعہ کا دورہ کریں اور ٹریفک حادثہ کی ہر پہلو سے تفتیش کریں،آر پی او فیصل آباد نے کہاکہ سٹی ٹریفک آفیسر ٹریفک حادثات میں کمی کیلئے روڈ سیفٹی انفورسمنٹ کے نظام کو مؤثر بنائیں،موبائل ایجوکیشن یونٹس شہریوں کو حادثات سے بچاؤ کیلئے  روڈ شوزکریں ،بس سٹینڈز اور تعلیمی اداروں میں آگاہی پروگرامز کا انعقاد کریں،ان کاکہناتھا کہ شہریوں کو محفوظ سفر فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں:دھونی آئی پی ایل سے ریٹائر ہو رہے ہیں؟ اصل کہانی سامنے آ گئی