یوزویندر چہل اور آر جے مہوش ایک بار پھر ساتھ پکڑے گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کے ہمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں شرکت کرنے والی بھارتی ریڈیو جوکی (آر جے) مہوش کی یوزویندر سے ممکنہ افیئر کی مسلسل افواہوں نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا رکھا ہے۔
اگرچہ دونوں سٹارز نے قیاس آرائیوں پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے لیکن انٹرنیٹ صارفین اکثر دونوں کی ملاقاتوں سے یہ نتیجہ اخذ کرتے نظر آتے ہیں کہ دونوں ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔
حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آئی پی ایل کی ایک تقریب کے دوران دونوں لو برڈزکو ایک ساتھ دیکھا گیا جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں 6 اپریل کو یوزویندر چہل اور ان کی مبینہ گرل فرینڈ آر جے مہوش کو ایک ساتھ دیکھا گیا جہاں یوزویندر گلابی ٹی شرٹ اور ڈینم پینٹ کے ساتھ کندھے پر ایک بیگ اور ایک بیگ پیک اٹھائے ہوئے تھے۔تاہم ان کے ہمراہ آر جے مہوش نے گرے ٹریک سوٹ اور سر پر سرخ ٹوپی پہن کر چہرے کو ماسک سے ڈھانپ رکھا تھا۔
ویڈیو میں دونوں کو ٹیم کے دیگر ممبران کے ساتھ ہوٹل کی لابی میں انتظار بیٹھےہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو دور سے ریکارڈ کی گئی ہے جس میں یوزویندر اور مہوش کے ہمراہ پنجاب کنگز کی ٹیم کے دیگر ممبران اور ان کے ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ بھی نظر آرہے ہیں۔
ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے متعدد انٹرنیٹ صارفین نے تبصرے کے سیکشن میں سرخ دل اور دل والی آنکھوں کے ایموجیز کمنٹ سیکشن میں پوسٹ کیے۔
یاد رہے کہ یوزویندر چہل حال ہی میں اپنی ٹیم پنجاب کنگز کے راجستھان رائلز کے ساتھ آئی پی ایل میچ کے لیے چندی گڑھ میں تھے۔ یہ میچ مہاراجہ یادویندر سنگھ پی سی اے انٹرنیشنل سٹیڈیم ملان پور میں ہفتہ 5 اپریل 2025 کو کھیلا گیا۔
میچ سے قبل چہل نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک سیلفی بھی پوسٹ کی تھی جس کو کیپشن دیتے ہوئے انہوں نے ‘میچ ڈے جے ماتا دی‘ لکھا۔چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں یزویندر اور مہوش کو ایک ساتھ بیٹھے اور میچ میں مگن دیکھا گیا۔ایک لمحے میں یوزویندر چہل کو آر جے مہوش کے قریب جھک کر ان کے کان میں کچھ کہتے ہوئے بھی دیکھا گیا، جس کے بعد ان کے رشتے کو لے کر قیاس آرائیاں مزید تیز ہو گئیں۔یہ پہلا موقع نہیں جب آر جے مہوش اور یوزویندر چہل کے رشتے کی خبریں وائرل ہو رہی ہیں، گزشتہ سال کرسمس کے موقع پر بھی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، ان قیاس آرائیوں کے جواب میں، آر جے مہوش نے انسٹاگرام پر وضاحت دی کہ یہ افواہیں بے بنیاد ہیں۔مہوش نے لکھا تھا کہ اگر آپ کسی شخص کے ساتھ دیکھے جاتے ہیں، تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ انہیں ڈیٹ کر رہے ہیں؟ معاف کیجیے، یہ کون سا سال چل رہا ہے؟