(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کالج کے ایک تقریب میں 20 سالہ طالبہ تقریر کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر کے شہر دھراشیو میں قائم ایک کالج میں تقریب تھی جہاں 20 سالہ طالبہ تقریر کر رہی تھیں اور اسی دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ طالبہ تقریر کے دوران گر گئی تھیں اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
یہ واقعہ دھراشیو کی تعلقہ پرانڈا کے علاقے مہارشی گوروواریا شندے ماہویدیالایا میں پیش آیا اور رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے تاہم یہ واقعہ کب پیش آیا تھا اس حوالے سے حتمی بات نہیں بتائی گئی۔
کالج میں تقریر کرنے والی 20 سالہ طالبہ کی شناخت ورشا کھراٹ کے نام سے ہوئی اور ویڈیو میں انہیں مراٹھی زبان میں تقریر کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے اور اس دوران حاضرین کے ساتھ ساتھ طالبہ کو بھی مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
طالبہ کی آواز تقریر کے دوران دھیمی ہوتی گئی اور اچانک وہ گر گئیں، جس کے بعد وہاں موجود متعدد افراد نے آگے بڑھ کر ان کو سہارا دینے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں:9مئی واقعات میں مطلوب پی ٹی آئی رہنمامراد سعید منظر عام پر آگئے، اہم بیان جاری کردیا